کوئٹہ میں آل پاکستان سی ایم کرکٹ گولڈ کپ کاآغاز یکم ستمبر سے ہوگا،مینا مجید

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں آل پاکستان سی ایم کرکٹ گولڈ کپ کاآغاز یکم ستمبر سے ہوگا بلوچستان میں کھیلوں کے پروگرام تسلسل کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سیکرٹری کھیل درا بلوچ اورڈی جی سپورٹس یاسر بازئی کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی مینا مجید نے کہا کہ آل پاکستان سی ایم کرکٹ گولڈ کپ یکم ستمبر سے شروع ہو کر 14 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں پورے پاکستان سے 26 ٹیمیں شریک ہوں گی 18 ریجنل ٹیموں کی شمولیت کے ساتھ کوئٹہ کے 12 مختلف گراؤنڈز پر میچز کھیلے جائیں گے۔ سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ کا کہنا تھا کہ دن کے وقت گرمی کے باعث میچز رات کو ہوں گے اور اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں فلیڈ لائٹس چار دن میں نصب کر دی جائیں گی۔ اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جس میں صوبائی مشیر کھیل مینا مجید، سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ اور ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں