دالبندین(این این ائی)سابق وفاقی وزیر و سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد عمر گورگیج کے صاحبزادے اور صوبائی اسمبلی بلوچستان کے رکن و پارلیمانی سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بلوچستان برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ صمد خان گورگیج کے چھوٹے بھائی بلوچ خان گورگیج کی منگنی میر مولا داد کشانی کی صاحبزادی اور سابق صوبائی وزیر حاجی علی محمد نوتیزئی کی نواسی کے ساتھ طے پائی۔یہ تقریب کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں واقع حاجی علی محمد نوتیزئی ہاؤس میں بلوچی رسم و رواج کے مطابق منعقد ہوئی، جس میں گورگیج، نوتیزئی اور کشانی قبائل سمیت مختلف معزز شخصیات شریک ہوئیں۔سردار محمد عمر گورگیج کی جانب سے تقریب میں سردار عبد الخالق نوتیزئی، سردار چنگیز خان ساسولی، حاجی غازی نوتیزئی، ثناء اللہ گورگیج، اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ اسی طرح میر مولا داد کشانی کی جانب سے سردار حاجی شاہ جان کشانی، میر سعید کشانی، حاجی عبداللطیف نوتیزئی، حاجی نصیر نوتیزئی، حاجی عبدالستار کشانی, حاجی غلام رسول محمد حسنی، عبد المالک کشانی ایکسائز انسپکٹر عبدالباسط نوتیزئی، حاجی، عنایت اللہ قمبرزئی، حسین احمد کشانی، داؤد ثناء نوتیزئی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں بلوچی روایات کے مطابق رسمِ منگنی ادا کی گئی اور اجتماعی دعا کے بعد شریک معززین نے سابق وفاقی وزیر و سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج اور صوبائی اسمبلی کے رکن و پارلیمانی سیکرٹری صمد خان گورگیج کو ان کے بھائی بلوچ خان گورگیج کی منگنی پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

