کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ شہر قائد کی بربادی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ جماعت اسلامی کی سیاست بھی ذمہ دار ہے۔اپنے ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اہلیت اور طرز حکمرانی ہمیشہ کراچی کی ایک بارش میں بہہ جاتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ اور میئرکراچی ٹی وی پر جوکہتے ہیں، ایک ہی بارش سب بے نقاب کر دیتی ہے، ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے اربوں کے منصوبے خوابوں میں بنائے جاتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے جماعت اسلامی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بربادی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ جماعت اسلامی کی سیاست بھی ذمہ دار ہے، بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی کی سودے بازی واضح نظر آ رہی ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کے باسیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، کراچی کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی تک سب اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا برتاؤ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

