نصیرآباد(این این آئی)کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے آفیسران نے چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر سپرنٹنڈننگ انجینئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال غلام مصطفیٰ چانڈیو ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی پروجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی عابد علی کھوسہ فرخ شہزاد اور رسول بخش پندرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کی کینالز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ بھی مفاد عامہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے تمام اضلاع میں مشینری آب کلانی میٹریل سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلابی گزرگاہوں کی بھی صفائی کروائی گئی ہے تاکہ سیلابی ریلوں کو رکاوٹ نہ آئے تمام اضلاع میں متاثرین کے لیے محفوظ مقامات کی بھی نشاہدہی کی گئی ہے جبکہ ایریگیشن حکام سندھ ایریگیشن حکام سے قریبی روابط میں رہیں تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھ کر فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- حب: پاکستان ایران سرحدی تجارت کے فروغ پر ٹی ڈی اے پی کا ویبینار، گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کھولنے، پھنسے کنٹینرز کی بحالی اور کولڈ اسٹوریجز کے قیام کا مطالبہ
- معاشرے میں کسی کی صلاحیت کو پہچاننا، اس کی محنت یا خدمت کا اعتراف کرنا بذات خود ایک بڑی سماجی خدمت ہے،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل
- جمعیت علماء اسلام اختلاف رائے کو جمہوریت کا حسن سمجھتی ہے، سینیٹر مولاناعبدالواسع
- علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا جلد خاتمہ ممکن بنانے کیلئے چشمہ پل کی تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے،صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ
- یونیسف کے پاکستان میں کنٹری آفس کے سیکیورٹی مینیجر پی سی او سید احمد عبداللہ کا بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ آفس کا دورہ
- روبینہ خالدسے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑکی ملاقات
- بی ایس ڈی آئی پروگرام،نوجوانوں کیلئے 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے
- کوئٹہ اور گردونواح میں صفائی کی ابتر صورتحال شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ، ستمبر میں 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی آمدن خوش آئند ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- گوادر میں پاک چین مشترکہ منصوبے کا سنگ بنیاد، گدھوں کا گوشت اور کھالیں چین برآمد ہوں گی

