اسلام آباد(این این آئی)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ اسلامی ریاستیں اور دو ارب مسلمان دنیا میں عزت سرفرازی چاہتے ہیں تو نظام مصطفی ﷺ کو برسر اقتدار لانے کے لیے دیانت دار لیڈر شپ کو منتخب کر یں تاکہ نظام مصطفی ﷺکا نفاذ یقینی بنایا جا سکے، پاکستان میں 79سال سے بر اجمان جاگیر دار اور سرمایہ دار ٹولے نے عام آدمی کو بنیادی شہری حقوق سے محروم کردیا ہے، وقت آگیاہے کہ پاکستان کے لوگ مافیاز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، جبر اور ظلم کے اس نظام کے خلاف پوری قوم کو اُٹھنا پرے گا، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا اسلام کا فلاحی نظام انسانیت کو اس کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،نبی اکرم ﷺکی بعثت کا مقصد ہی انسانیت کو ظلم کے اندھیروں سے نکال کرعدل و انصاف کی روشنی میں لانا تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مر کزی تر بیت گا ہ کے شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاجماعت اسلامی کا نومبر میں عظیم الشان اجتماع عام ملک میں حقیقی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، جس سے عوام میں ایک نیا جوش و جذبہ ابھرے گا، اجتماع عام کے بعد لوگ ظلم اور گلے سڑے نظام کے خلاف آواز بنیں گے، جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں شہریوں کے مسائل کو حل کر نے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، مسائل کے مارے عوام ان کمیٹیوں میں شامل ہو کر اپنے دکھوں اور تکالیف کا ازلہ کر سکتے ہیں،انھوں نے کہا حکومت نے پٹرول، ڈیزل، گیس اور بجلی پر بھاری ٹیکس لگا دئیے ہیں، جبکہ شوگر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

