کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے میں بڑے پیمانے پر انسانی اموات اور گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت افغان عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے طور پر ہر ممکن تعاون کیلئے پر عزم ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ افغان عوام دکھ کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں، پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔دریں اثناء انہوں نے گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

