صحبت پور (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میر فاروق خان کھوسہ نے کوئٹہ کے علاقے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے جلسے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ بلوچستان میں جاری امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما اس حملے میں محفوظ رہے۔میر فاروق خان کھوسہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات بلوچستان کے پرامن سیاسی عمل کو روکنے کی سازش کا حصہ ہیں مگر باشعور عوام ان ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ میر فاروق خان کھوسہ نے مطالبہ کیا کہ حملے کے واقع کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے دہشت گردوں کو کیفر کردار پر پہنچایا جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

