صحبت پور(نامہ نگار)نیشنل پارٹی صحبت پور کے ضلعی صدر میر رستم خان کھوسہ ، جنرل سیکرٹری رحمت بلوچ ، ضلعی ترجمان فیض بلوچ و دیگر نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ جلسے میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست سیاسی رہنماٶں کو تحفظ دینے اور امن و امان بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس جلسے میں بلوچستان کے نامور سیاسی لیڈر میر کبیر احمد محمد شہی، سردار اختر جان مینگل، محمود خان اچکزئی ودیگر قوم پرست رہنما شریک تھے ریاست کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ جلسے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے لیکن وہ بری طرح ناکام ہوچکی ہے حملے میں متعدد کارکنان کی شہادتیں اور درجنوں کارکنان زخمی ہوئے ہیں، پرامن جلسے پر حملہ ریاستی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے زندگیوں کی تحفظ کو یقینی بنانا ہے جس میں ریاست مجموعی طور پر ناکام ہو چکی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاست حملے میں ملوث قوتوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انہیں سخت سزا دی جائے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

