کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ و ایم پی اے بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے. انکی تدفین چاغی کے آبائی قبرستان میں کرد ی گئی آصف سنجرانی علاقے کی ممتاز قبائلی شخصیت تھیصادق سنجرانی ان دنوں چین کے دورے پر ہیں. وہ والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی دورہ مختصر کرتے ہوئے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ آصف سنجرانی کے انتقال سے چاغی ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے آصف سنجرانی ہر دل عزیز سیاستدان تھے. وہ علاقے میں فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے انہوں نے مقامی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں صادق سنجرانی اپنے والد کو اپنا پہلا سیاسی استاد گردانتے ہیں جن سے انہوں نے سیاسی معاملات کی باریکیاں سیکھیں علاقے میں آصف سنجرانی ایک وضع دار سیاست دان کے طور پر جانے جاتے تھے. انہوں نے سیاست میں اعلیٰ روایات کو ہمیشہ فروغ دیا چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں پسماندگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

