کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل پر بم حملہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ریاستی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانا نہ صرف جمہوریت پر حملہ ہے بلکہ ملک کی سالمیت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل جیسے محب وطن اور اصولی سیاستدان کو نشانہ بنانا دراصل بلوچستان کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داری سے کام لیں اور حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کریں۔جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ بار بار ایسے واقعات ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو طاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینا ہوں گے اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے سردار اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے زخمی کارکنان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

