کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹر سردارمحمد عمر گورگیج کی قیادت میں ایک وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پرجاکر گزشتہ روز دھماکے میں سیاسی کارکنوں کی شہادت پر تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔پیپلزپارٹی کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری و صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، ایم پی اے میر عبید اللہ گورگیج،در محمد ہزاراہ، سردار زاداہ قادر گورگیج، سردار ذاداہ بلوچ خان گورگیج،، امتیاز جتکٗ عابدگورگیج اوردیگر شامل تھے اس موقع پر ایم پی اے خضدار میر یونس زہری، سابق ایم این اے آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر اختر حسین لانگو، ایڈوکیٹ ساجد ترین بھی موجود تھے۔ وفد نے بی این پی کے زیراہتمام ہونے والے جلسے کے بعد خود کش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

