کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی، میر عبدالخالق بلوچ کی ملاقات۔ نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے بی این پی کے جلسے میں ہونے والے خودکش واقع کی شدید مزمت کی اور اس اقدام کو قوم پرست قیادت و تحریک کے خلاف سازش کرار دیا۔ انھوں نے سردار اختر جان مینگل اور ان کی پارٹی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما فدا جان بلیدی بھی موجود تھے۔

