کوئٹہ(این این آئی)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں صوبہ بھرکے امرائے اضلاع کوہدایت کی گئی ہے کہ خودکش دھماکوں قتل وغارت گری بدامنی کے خلاف آج پیر8ستمبر کے ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورجدوجہدکریں شرپسندی لڑائی جھگڑوں کے بجائے پرامن طریقے سے ہڑتال کامیاب بنانے میں دیگرجمہوری قوتوں کاساتھ دیاجائے۔بلوچستان کوقتل وغارت بدامنی کامرکزبناکرماوں کوبیوہ بہنوں وبچوں کویتیم بناکروسائل پرقبضہ کیاجارہاہے سازش کے تحت بلوچستان میں آگ جلاکر بارودپرکھڑاکیاگیاہے حکمرانوں وچوکیداروں کے سوا کوئی محفوظ نہیں اس لیے اس ہڑتال کوملکرکامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔

