کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جمہوری تحریکوں کے خلاف روز اول سے سازشوں کا سہارا لیا گیا۔2 ستمبر کو قومی تحریک کے اہم رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے بعد ہونے والا دھماکہ بلوچستان کی سیاسی قیادت کو راستے سے ہٹانے کی منظم کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 8 اگست 2016 کے سانحے کا تسلسل ہے، جب وکلاء کو نشانہ بنا کر بلوچستان کی اجتماعی دانش کو چھینا گیا تھا، اور 2 ستمبر کے واقعے میں بلوچستان کی اجتماعی شعور اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو زندگیوں سے محروم کرنا صرف انسانی جانوں کا ضیاع نہیں بلکہ یہ بلوچستان کے سماجی ارتقاء اور شعوری روح کو دبانے کے مترادف ہے۔اس طرح کے خونی سازشوں و بزدلانہ اقدام کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، اور یہاں کے عوام اپنی قیادت، قومی تحریک اور جمہوری حقوق کے دفاع کے لیے ہمیشہ برسر پیکار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طاقت کے ذریعے بلوچ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ آواز مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔علی احمد لانگو نے کہا کہ 8 ستمبر کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال بلوچستان کے عوام کا پرامن جمہوری احتجاج ہوگا،جو منفی و مذموم عزائم کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔بی این پی ضلع قلات کے جوائنٹ سیکرٹری میر صلاح الدین لانگو اور میر حفیظ مینگل نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ عوام احتجاج کو کامیاب کرنے کے لیے تعاون کریں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما و ٹاون وائس چیئرمین چاکر خان محمد شہی، تحصیل صدر امیر حمزہ لانگو کونسلر سعید احمد محمد شہی، کونسلر منیر احمد محمد شہی سمیت دیگر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- خطرے کی دہلیز پر عالمی امن
- عراق میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو ملک سے نکل جانے کی ہدایت
- آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے؛ اسرائیل کی نئی دھمکی
- امریکا نے ایران پر حملے سے قبل 13 معدنیات کیلیے کان کن کمپنی سے رابطہ کیا تھا؛ رائٹرز
- اوستہ محمد میں آل بلوچستان شہید انجینئر معراج احمد عمرانی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ
- کوئٹہ، یوم علیؓ کے جلوس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت
- میر علی حسن زہری پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر مقرر
- کچھی،تعلیمی سال کے موقع پر7810بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر
- کوئٹہ شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا،شہری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،مولانا عبدالرحمن رفیق
- فیڈرل لیویز کے ریٹائرڈ ملازمین گزشتہ 4سال سے بغیر پنشن دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

