اپوزیشن کا بائیکاٹ ان کا سیاسی فیصلہ ہے‘ ملک احمد خان

لاہور (این ین آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ ان کا سیاسی فیصلہ اور صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بائیکاٹ تو کیا لیکن اپنا امیدوار الیکشن کمیشن سے ریٹائر نہیں کیا جس کے باعث انتخابی عمل کرانا پڑا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وہ سیاسی عمل کے حامی ہیں اور ان کے نزدیک سیاسی عمل میں بائیکاٹ عوامی حقوق سے دوری کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا انتقام میاں نواز شریف سے لیا گیا، کسی بھی سیاسی رہنما کے ساتھ اتنی زیادتی نہیں کی گئی۔ ن لیگ کے رہنماں پر ناجائز مقدمات قائم کیے گئے اور گھروں کو جلایا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، کور کمانڈر اور رانا ثنا اللہ کے گھر پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے علیمہ خان پر انڈا پھینکے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ عمل کیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں