سردار اقبال بجارانی کا بلوچستان میں بدامنی پر اظہارِ تشویش

صحبت پور(نامہ نگار) آل پاکستان بڑدی بلیدی ویلفیٸر ایسوسی ایشن کےمرکزی صدر سردار اقبال احمد خان بجارانی نے جمعہ 30 مئی کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں تحصیل بھاگ ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کے بیٹے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللّٰہ بُلیدی شہید سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دُکھ و افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے جس پر سرکاری مذمتی بیانات و دھمکی آمیز گرجتا برستا لہجہ و بھارت کی سازش کا طعنہ تمام حکومت کے مردو خواتین ناقدین بھارت کے ایجنٹ قرار اور را کے فنڈز کی ترسیل سے بیک زبان جوڑے جانے کا عمل جاری ہے تاہم یہ بیانات دینے والے خود بلوں میں گُھسے ھوتے ہیں ان کے نام پر بیانات جاری ہوتے رہتے ہیں جو غریب کے بچوں کو بہادری و مخالفین کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہتے ہیں پہلے یہ بیانات دینے والے صف اول میں عوام کے ساتھ بیٹھے رہیں اور حالات کی تپش کو ان کی طرح محسوس کریں تب انکی ہمدردی کا اثر عوام کو محسوس ہوگا ورنہ روزگار سمجھ کر بیانات دینا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا و مگر مچھ کے آنسوووں سے تعبیر کیا جائے گا ہے اور یہ حقیقت سب پر عیاں ہے۔ دُنیا میں مہذب و مسلمہ و بین الاقوامی پزیرائی کے اصولوں کے تحت ہر تنازعہ کو پُرامن طریقے بات چیت سے حل کیا گیا ہے۔ چاہے مشرقی و مغربی جرمنی کا مسئلہ ہو یا امریکہ و طالبان سب نے مل کر سب کچھ ٹیبل پر بیٹھ کر طے کیا آج صاحب اقتدار محض اپنی اقتدار کی طوالت و وسائل کو ہڑپ کرنے کی آڑ میں بدامنی کو بطور ڈھال استعمال کرکے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں اور عوام کو بطور ایندھن استعمال و قُربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے اور عید سے قبل حالات کی سنگینی عوام کیلئے عید و قربانی و حج کی خوشیاں ناپید کردے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں