قادربخش بلوچ
جمہوریت یونانی دانشوروں کے دماغ کی پیداوار ھے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اس وقت تک بہتر رہے گا جب تلک جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں اتا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت ان ممالک میں کامیاب ہو سکتی ہے جہاں عوام معاشی اور علمی طور یکساں درجہ رکھتے ہوں اور جو شخص اقتدار کا امیدوار ہو وہ اعلی تعلیم یافتہ ہو۔۔۔ورنہ جمہوریت کامیاب نا ہو گی۔اس کا پس منظر یہ ھے کہ۔اعلی تعلیم یافتہ افراد ملکی خزانے کی حفاظت کرتے ہیں۔اور عوام کا برابر خیال رکھتے ہیں صاف لفظوں میں۔۔انصاف کرتے ہیں۔۔دانشوروں کا کہنا تھا کہ انصاف کے بنا ریاست نہیں چلتا۔۔۔دوسری اہم بات یہ کہ۔عوام معاشی طور پر یکساں ہوں یعنی کوئی غریب نا ہو دوسرے الفاظ میں اگر ووٹ دینے والے افراد معاشی طور پر کمزور ہوں تو۔وہ بک سکتے ہیں۔اور پیسے والے انہیں خرید لیتے ہیں۔۔اس لئے یونانی دانشوروں نے ہر ملک کے لئے جمہوریت کو فائدہ مند قرار نہیں دیا۔یونانی دانشور صاف کہتے تھے کہ جہاں عوام جاہل اور رہنما جاہل ہوں وہاں جمہوریت پنپ نہیں سکتی۔۔لیکن جس بات پہ وہ زور دیتے تھے وہ یہ ھے کہ وہ کہتے تھے کہ اعلی تعلیم یافتہ افراد نا انصافی قطعا نہیں کرتے۔اس صاحب اقتدار کے لئے وہ اعلی تعلیم کی شرط کو ضروی خیال کرتے تھے۔
اگر تجزیہ کیا جاے تو بات کافی حد تک درست ھے یورپ میں جمہوریت اس لئے کامیاب ھے کہ وہاں تعلیم نمایاں ھے۔جہالت وہاں دم تھوڑ چکی ھے۔شرق الاوسط سے جنوبی ایشیا تک علمی أثر کم ھے۔ایک نئی بات یہ سامنے آئی ھے کہ شرق الاوسط میں بڑے بڑے برج بناے جاتے ہیں۔بہترین کھیل کے میدان ہیں بہترین بزنس ہیں۔ لیکن ایک بھی ایسی درسگاہ نہیں۔۔جو آکسفورڈ۔یاکیمرج۔جیسا ہو۔اعلانکہ پیسوں کی روانی ھے لطف کی بات یہ ھے کہ انہیں یہ خیال کبھی نہیں اتا۔۔برصغیر میں جہاں آسائشیں نا ہونے کے برابر ہیں ملک کے چاروں صوبوں میں تعلیم انتہائی خستہ حال ھے۔بلوچستان غالبا سب سے زیادہ خراب ھے۔بلوچستان میں مسائل زیادہ ہیں۔تعلیم ہو کہ صحت یا کوئی اور محکمہ یا ذرائع آمدورفت سب سسکتے حالات میں ہیں۔ایسے ناگفتہ حالات میں بھی بلوچ رہنما اپنے صوبے کے عوام کے لئے اپنی ساری توانائیاں صرف کر رہے ہیں سنیٹر جان بلیدی وہ زندہ مثال ہیں جان بلیدی جب سے ایوان بالا کے رکن بنے ہیں تب سے صوبے کے مسائل زیر بحث لاتے ارہے ہیں اور کئی جگہوں پر کامیابی سے ہمکنار بھی ہوے بلیدی صاحب نے صوبے کا ہر وہ مسائل اجاگر کیا اور ارباب اختیار پر زور دیا ھے کہ وہ عوام کی بہتری اور بھلائی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں سنیٹر بلیدی صاحب سیاست کے اسرار ورموز سے خوب واقف ہیں اور وہ صوبے کی بہتری اور عوامی بھلائی کے کاموں کے حل کی یقین دہانی لے رہے ہیں بلوچستان کے عوام جان بلیدی صاحب کو بلوچستان کا ایک خوبصورت مدبر سمجھتے ہیں

