کوئٹہ(این این آئی) میڈیکل سپریٹینڈنٹ ہیلپر آئی ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومتِ بلوچستان کے وژن کے مطابق، یہاں کارنیا ٹرانسپلانٹ کی جدید سہولت متعارف کروائی گئی ہے تاکہ ایسے مریض جو بصارت کھو چکے ہیں انہیں دوبارہ روشنی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت بلوچستان کے عوام کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے اور اس سے مریضوں کو دوسرے صوبوں یا بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ منصوبہ صحت کے شعبے میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور حکومتِ بلوچستان کی جانب سے جاری اصلاحات کا حصہ ہے۔اسی طرح صوبے میں پہلی بار ڈیجیٹل فارمیسی کا نظام بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے مریضوں کو معیاری اور مستند ادویات بروقت فراہم ہوں گی اور جعلی ادویات کی روک تھام ممکن ہوگی۔ ہر نسخہ آن لائن رجسٹر ہونے سے شفافیت اور مریضوں کی صحت میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلپر آئی ہسپتال میں جدید مشینری، ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی، اور کارنیا ٹرانسپلانٹ جیسی سہولیات بلوچستان میں صحت کے شعبے کو ایک نئے دور میں داخل کر رہی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ کسی مریض کو علاج کے لیے صوبے سے باہر نہ جانا پڑے اور انہیں اپنے گھر کے قریب معیاری سہولیات میسر ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- میر سرفراز بگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی حسمہ محمد علی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
- بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کی معیشت اور روزگار کے مواقع کے لیے اہم حیثیت رکھتے ہیں،غلام دستگیر بادینی
- وزیراعلی بلوچستان، وزیر ریلوے نے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کردیا
- محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت پیرول اینڈ پروبیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
- حنیف عباسی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ملاقات،بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- بھاگ ناڑی میں بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
- بند سکولوں کو فعال، داخلہ مہم کامیاب بنانے پر حیدر خان ناصر کی خدمات قابل تحسین ہیں، چیئرمین اصلاحی کمیٹی
- میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے۔سید امان شاہ
- تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اعجاز احمد

