ہم اہلیان دارو ہوٹل زہری گوٹھ کے عوام وزیر زراعت و کو آپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کے بے حد مشکور ہے-ثناءاللہ مینگل

*نیشنل پارٹی دارو ہوٹل زہری گوٹھ کے یونٹ سیکرٹری ثناءاللہ مینگل نے کہا ہے کہ ہم اہلیان دارو ہوٹل زہری گوٹھ کے عوام وزیر زراعت و کو آپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کے بے حد مشکور ہے جن کی خصوصی کاوشوں سے زہری گوٹھ میں 40 سال بعد سیوریج کا کام شروع ہوا اور علاقے میں گیٹرون فیکٹری کے قریب ندی پر پل کا کام شروع ہوا یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولیات کو بہتر بنائے گا بلکہ علاقے کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا پل کی تعمیر سے زہری گوٹھ،جنگی گوٹھ،پتھر کالونی،قلندرانی گوٹھ،میران گوٹھ،محلہ مینگل کالونی،اور ساسولی گوٹھ کی سڑکیں سیدھا بائی پاس سے منسلک ہوجائیں گی جس سے شہریوں کی زندگی آسان ہوجائے گی۔*

اپنا تبصرہ بھیجیں