کوئٹہ ( این این آئی) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالر کے لئے ہونیوالالے ٹیسٹ یکسر کینسل کرنے پر انتہائی افسوس و تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں صاف شفاف نظام کار تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ اعتماد کا ماحول تشکیل دیا جائے اور میرٹ و احساس دردمندی کو فروغ دیا جائے یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے پہلے سے مشکل صورتحال میں مبتلا ہیں اور اس طرح کے بے سروپا حرکات و ناقص فیصلوں کے نتیجے میں غیر یقینی سوالات پیدا ہوتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر یونیورسٹی کے اندرونی نظام کار میں بہتر و توانا نظام کار تشکیل نہیں دیا جا سکتا ہے تو پھر سنئیر طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کا قیمتی وقت و وسائل کیوں ضائع کئے جاتے ہیں جس طرح پہلے خواتین یونیورسٹی نے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شکایات کا ایک نہ ختم ہونے والے ٹسٹ و انٹرویوز کا جال بچھا دیا تھا جو ادارے کی کھلی ناکامی و بدنامی کا باعث بنا جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے معاملات و طریقہ کار کے اندر فوری طور پر شفافیت اور مافیاز و نااہل بیوروکریسی کے چنگل سے آزاد و جامع طریقہ کار کا آغاز کیا جائی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- میر سرفراز بگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی
- ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی حسمہ محمد علی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
- بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کی معیشت اور روزگار کے مواقع کے لیے اہم حیثیت رکھتے ہیں،غلام دستگیر بادینی
- وزیراعلی بلوچستان، وزیر ریلوے نے جناح پیپلز ٹرین سروس کا افتتاح کردیا
- محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت پیرول اینڈ پروبیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
- حنیف عباسی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ملاقات،بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- بھاگ ناڑی میں بدامنی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
- بند سکولوں کو فعال، داخلہ مہم کامیاب بنانے پر حیدر خان ناصر کی خدمات قابل تحسین ہیں، چیئرمین اصلاحی کمیٹی
- میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے۔سید امان شاہ
- تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اعجاز احمد

