لورالائی(این این آئی) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (BCRA) محمد سلیم کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے ہمراہ ضلع لورالائی میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد ضلعی سطح پر این جی اوز کے ساتھ مؤثر رابطہ، باہمی تعاون اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھااجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے شرکاء کو ایف اے ٹی ایف (FATF) اہداف سے متعلق آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام این جی اوز کو BCRA سے این او سی (NOC) حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، ہر تنظیم کو اپنے منصوبوں کی پیش رفت کی رپورٹ ہر تین ماہ بعد جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ڈائریکٹر جنرل سلیم کھوسہ نے واضح کیا کہ BCRA کے جاری کردہ تمام ہدایات اور نوٹیفکیشنز پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے دوہری ملازمتوں (Dual Jobs) پر مکمل پابندی کا بھی اعادہ کیا اور تمام تنظیموں کو اس حوالے سے سختی سے ہدایت دی گئی۔ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اجلاس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کو ضابطوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔ انہوں نے شفافیت، احتساب اور ضلعی انتظامیہ سے ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ این جی اوز کی جانب سے بھرتیوں میں مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے تاکہ مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ تمام این جی اوز اور متعلقہ ادارے ضلعی ترقی کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں گے اور قانونی و انتظامی تقاضوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ڈیرہ اللہ یار، ریٹیل سبزی،فروٹ،گوشت اور مچھلی مارکیٹ کے قیام کیلئے10کروڑ70لاک روپے کا ٹینڈر ہوچکا ہے، پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجیدبادینی
- محکمہ ریلوے نے پشاور سے کوئٹہ آنیوالی 40ڈاؤن جعفرایکسپریس روانگی کا ٹائم تبدیل کردیا
- بلوچستان کی موجودہ صورتِ حال: مسائل، امکانات اور آگے کا راستہ
- گرین پاکستان انیشیٹو فیز 2 کے تحت بلوچستان کے کسانوں میں 3.2 ارب کے قرضوں کی تقسیم
- غیر متوازن ترقی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
- قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، قانون شہادت ترمیمی بل منظور،متبادل تنازعات حل ترمیمی بل پھر موخر
- سعودی عرب اور امارات میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ دیگر ممالک سے بھی اعلانات موصول
- پسنی: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا، تعلیمی انقلاب اور شجرکاری مہم کا آغاز
- پسنی: ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان کی زیر صدارت اہم اجلاس، رمضان المبارک کے لیے خصوصی پیکج اور بلدیاتی مسائل پر بریفنگ

