پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حلف نہیں لوں گا، ہمیشہ کہا ہے آئین اور قانون پر عمل کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے لیے درخواست کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا جواب ہائی کورٹ میں جمع ہوچکا ہے، میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا۔واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ گورنر خیبرپختونخوا نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں، اگرگورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔

