کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بی بی او آئی ٹی نے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے نتیجے میں صوبے کیمعاشی ترقی کی رفتار میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے حالیہ دنوں میں مختلف صنعتی و تجارتی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے جس کے مثبت اثرات معیشت پر نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بی بی او آئی ٹی نے سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صنعتی زونز کے قیام اور موجودہ زونز کی توسیع پر بھی کام جاری ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کی معیشت میں استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے، تاکہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

