کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں کو آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں کو آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان احمد صدیقی کے مطابق آج (بدھ) کو گیس پائپ لائن کی ضروری مرمت کے سلسلے میں صبح 10بجے سے شام 4بجے تک سریاب روڈ، گوہرآباد، چکول شہوانی، قمبرانی روڈ، بکرا منڈی، مشرقی بائی پاس، لنک بادینی، بھوسہ منڈی، خلجی کالونی، قادری آباد، جتک اسٹاپ، مل کالونی، وحدت کالونی، سیٹیلائٹ ٹاؤن، پشتون آباد، غوث آباد، سرکی روڈ، گوالمنڈی، لیاقت بازار، اکرم ہسپتال، مشن روڈ، اسپینی روڈ، کرانی روڈ، جیل روڈ، ہدہ اور ان سے ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان نے صارفین کو اس سلسلے میں پیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے اور ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ ان چھ گھنٹوں کے دوران متبادل انتظام کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں