بھاگناڑی کے علاقے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ضلع کچھی لیویز تھانہ بھاگناڑی کی حدود حاجی شہر کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق ضلع کچھی بھاگناڑی لیویز تھانہ کی حدود حاجی شہر کے قریب مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر طارق چنا موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر انکے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکو ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہو رہے تھے جن کا تعاقب کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی تاہم ڈاکو فرار میں کامیاب ہوگئے لیویز نے جائے وقوع پر پہنچ کر مرنے والے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقع کے بارے میں مقامی لیویز مذید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں