گوٹھ بالو پور کے قریب مُسلح افراد کا شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

صحبت پور (نامہ نگار) پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی سے نامعلوم مُسلح افراد نے گن پوائنٹ کے ذریعے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود گوٹھ بالو پور کے قریب سے ابرار احمد نامی شخص کا سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2025 مُسلح افراد نے گن پوائنٹ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں

صحبت پور (نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی صحبت پور سے نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی صحبت پور کی حدود منگی محلہ سے استاد مسعود احمد منگی نامی شخص کا سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل2021 چابی چور لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں