کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام بجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے سپرنٹنڈنگ انجینئر سید عبداللہ شاہ کی زیر نگرانی سینٹرل آپریشن سرکل کوئٹہ کے دفترمیں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا۔جس میں آپریشن سینٹرل سرکل کوئٹہ کے ماتحت زرغون، سریاب اور سٹی ڈویژن کے ایگزیکٹوانجینئر، ریونیوآفیسرزاوردیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکوسید عبداللہ شاہ نے کھلی کچہری میں صارفین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کیسکواپنے تمام صارفین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے کھلی کچہری کااانعقاد کررہی ہے جس کاسب سے زیادہ فائدہ صارف کوہی ہوتاہے کیونکہ اس سے متعلقہ صارف کا مسئلہ بروقت حل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز اپنے متعلقہ صارفین کو بجلی سہولیات کی فراہمی اور اُن کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔کھلی کچہری کے موقع پرکوئٹہ شہرکے مختلف سب ڈویژنزکے صارفین نے شرکت کرتے ہوئے اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔اس موقع پرسپرنٹنڈنگ انجینئر سید عبداللہ شاہ نے موقع پر ہی صارفین کے شکایات حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

