ایف آئی اے کی جیونی میں کارروائی،سمندر کے راستے ایرا ن جانے کی کوشش کرنیوالے 13افراد گرفتار

کوئٹہ(این این آئی) ایف آئی اے نے جیونی میں کارروائی کے دوران غیرقانون طورپر سمندر کے راستے ایرا ن جانے کی کوشش کرنے والے 13افرادکو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق بدھ کو ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیونی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے ایرا ن جانے کی کوشش کرنے والے 13افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 2کا تعلق رحیم یار خان،5کا قمبرشہداد کوٹ،ٰکا تعلق کشمور،لاڑکانہ اور شانگلہ سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتارافراد غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھیابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں