کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کاانتقال پیپلز پاررٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے پیپلزپارٹی بلوچستان کے کارکن لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ آغا سراج درانی کی پارلیمانی سیاست،پیپلزپارٹی اورعوام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انکے انتقال سے پیپلز پارٹی ایک اہم سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، وفادار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، آغا سراج درانی کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج الدین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل علا فرمائے۔

