کوئٹہ (این این آئی)مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے تنظیمی فیصلے کے مطابق نوجوان سیاسی رہنما عباس خان درانی کو پارٹی کا مرکزی صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی عہدیداروں اور کارکنان نے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔مرکزی رہنما صادق خان اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان قیادت پر فخر ہے، کیونکہ ملک و قوم میں حقیقی تبدیلی صرف نوجوانوں کے جذبے اور قیادت سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوامی مسائل کے حل اور مظلوم طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔نومنتخب مرکزی صدر عباس خان درانی نے اپنی نامزدگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کو عبادت سمجھ کر ہی پہچ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے منشور اور قائدین کے وڑن کے مطابق عوامی خدمت، سیاسی بیداری اور مظلوم طبقات کی آواز بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔پارٹی کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی عباس خان درانی کو مرکزی صدر مقرر کیے جانے کے فیصلے کو تنظیم کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

