دالبندین(این این آئی)دالبندین کے علاقے سیاہ جنگل میں ایم پی اے فنڈز کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبے کے تحت دو نئے سولرائزڈ ٹیوب ویلز، دو واٹر اسٹوریج ٹینکس جن میں ہر ایک کی گنجائش ایک لاکھ پچاس ہزار گیلن ہیاور سیاہ جنگل سے دالبندین تک نئی پانی کی پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں سابق صوبائی مشیر رہبرِ چاغی میر اعجاز خان سنجرانی، ڈسٹرکٹ چیئرمین عبد الودود خان سنجرانی، ڈسٹرکٹ واہس چیئرمین اسفندیار خان یار محمد زئی، جمیل جان سنجرانی، ملک نور بخش بڑیچ سمیت خان پینل کے قبائلی عمائدین اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب سے میر اعجاز خان انجرانی نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ دالبندین اور گردونواح کے عوام کو عرصہ دراز سے پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا، اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سولرائزڈ ٹیوب ویلز کے قیام سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ نظامِ آب رسانی بھی مستقل بنیادوں پر فعال رہے گا۔میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور حکومتِ بلوچستان کی ترجیحات میں عوامی سہولیات کی فراہمی اولین حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔افتتاح کے بعد مہمانوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

