اوستہ محمد(این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے، اصول پسند اور جمہوریت سے وابستہ رہنما تھے جنہوں نے سندھ اسمبلی کو مضبوط بنانے اور جمہوری اقدار کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی عوامی خدمات اور سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میر جان محمد خان جمالی نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

