کوئٹہ پراجیکٹ کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں روڈکی توسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ،کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں روڈکی توسیع کے کاموں کیلئے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 16اکتوبر(بروزجمعرات) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvجبل نور، ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، داریم، دوستین فیڈرجبکہ سریاب گرڈکے سریاب ون، سریاب ٹو،اولڈلیاقت بازار، نیوجان محمد، اولڈجان محمدروڈفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بند رہیگی اسکے علاوہ 16اکتوبرکے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سریاب مل، شاہنواز، واسا، شموزئی، ایف جی ایس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 17اکتوبر(بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے نواں کلی، عالم خان،مالک فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے جبکہ زرغون گرڈاسٹیشن کے11Kv صاحبزادہ، نواں کلی بائی پاس فیڈرزاورانڈسٹریل گرڈکے عاصم آباد، انڈسٹریل فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اس کے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور132KV ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں جس کے باعث 16اکتوبرکو پشین اورمیخترگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز قلات گرڈاسٹیشن کے 11Kvسٹی ٹو، شیخ رجب، نیمرغ، کپوتو، حسن لالو، ہربوئی اور خوشی فیڈرز سے دن12بجے سے شام4بجے تک بجلی بندہوگی علاوہ ازیں 16اکتوبرکے روز جھل مگسی اور اوستہ محمدگرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح 17اکتوبرکو 66Kvسورینج گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ منگچر گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہیگی، تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں