کوہٹہ(این این آئی) بلوچستان اکیڈمی کی عمارت کے لیے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے 3 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں۔ یہ رقم بلوچی زبان اور ادب کے فروغ، تحقیق اور تحفظ کے لیے اکیڈمی کو دی گئی ہے تاکہ ایک مضبوط ادبی و تعلیمی مرکز قائم کیا جا سکے جو مستقبل میں نسلوں کو اپنی مادری زبان اور ثقافت سے جوڑنے میں مددگار ثابت ہو۔

