کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گودار میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا گیا ہے کہ گوادر کے عوام پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں مگر حکومت تاحال کوئی مؤثر وعملی اقدام کرنے سے قاصر ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کی فراہمی ریاست کی زمہ داری ہے۔ لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں لوگ اس بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت بلوچستان اپنی ناقص منصوبہ بندی، کرپشن اور غیر سنجیدگی کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اور حکومت اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشیوں کا سہارا لے رہی ہے، میرانی ڈیم ہو یا کوئی اور ذرائع حکومت وقت کو گوادر کے شہریوں کو پانی فرایم کریں۔ گوادر میں عوام کے ووٹوں سے منتخب نمائندوں یا صوبائی حکومت کا حصہ بننے والے اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے۔جو قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے نام پر اربوں ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے، لیکن گوادر میں آج بھی پینے کے پانی کا بحران موجود ہے۔ نیشنل پارٹی نے حکومتِ سے بلوچستان مطالبہ کیا کہ گوادر کے عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام دستیاب وسائل جیسے ڈیمز، واٹر پیورفکیشن پلانٹس اور دیگر منصوبوں کو فوری طور پر فعال کرتے ہوئے پانی کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔، نیشنل پارٹی واضح کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی گوادر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مسئلے کے حل تک اپنی سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رکھے گی۔بیان میں کہا گیا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، اور اگر عوام کو یہ بنیادی سہولت میسر نہیں تو ترقی کے تمام دعوے بے معنی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

