لورالائی(این این آئی)لورالائی پولیس نے تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار پولیو ورکر کو کچلنے کر جاں بحق ہونے والے بسوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے علاقے میں لورالائی کوئٹہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مسافربسوں نے موٹرسائیکل سوار پولیو ورکر عزیز اللہ شیرانی کو ہلاک کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے جس پر پولیس بسوں کا پیچھا کیا اور تنگ لیویز چیک وسٹ کے قریب لورالائی پولیس نے دونوں بسوں کے ڈرائیوروں محمداللہ اور ظہوراحمد کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایس ایچ او پویس تھانہ صادق علی شہید مشتاق احمد کی مدعیت میں تیز رفتاری، غفلت،لاپرواہی، اورقتل بالسبب کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

