دالبندین(این این ائی)اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار علی احمد ساسولی، انجمن تاجران کے صدر حاجی نور احمد چاغیوال، حاجی محمد غوث، نائب صدرعبدالرزاق چنال، حاجی نعمت اللہ نوتیزئی اور وائس چیئرمین جمیل خان نے شرکت کی۔اجلاس میں عوامی نمائندگی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا صالح محمد حقانی اور جنرل سیکرٹری سردار نجیب خان سنجرانی نے کی۔ اجلاس کے دوران دالبندین بازار میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی تاجر کو زائد قیمتیں وصول کرنے یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار مقرر کردہ نرخ نامے کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوام کو سہولت فراہم کریں۔اجلاس کیاختتام پر مختلف اشیائیخوردونوش، سبزی، پھل، گوشت اور دیگر ضروری سامان کے نئے نرخ مقرر کیے گئے اور سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے اجلاس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا تو مہنگائی میں کمی اور عوام کو واضح ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

