کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہری سے ڈپلومہ انجینئرز کے ایک وفد نے ملاقات کی اور ڈپلومہ انجینئرز کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہرینے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ سابقہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق سب انجینئرز کی پوسٹ کواپ گریڈ کرکے گریڈض14کی منظوری دی جائے حالانکہ صوبے کے تمام ملازمین جن میں ٹیچرز،کلرکس کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے لیکن ڈپلومہ انجینئرز اپ گریڈیشن سے محروم ہیں اسکے علاوہ لوکل گورنمنٹ کے سب انجینئرز کو اسسٹنٹ انجینئر گریڈ17پر پرموشن کے ورکنگ پیپر جلداز جلد تیار کیا جائے تاکہ لوکل گورنمنٹ کے سب انجینئرز کی پرموشن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب لوکل گورنمنٹ کی کابینہ کا اجلاس منعقد کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

