دالبندین(این این آئی)چاغی میں قبائلی رہنما ملک کریمداد محمد حسنی، آغا سید مراد شاہ بخاری، کونسلر محمد مراد محمد حسنی اور حاجی مولا بخش محمد حسنی کی قیادت میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی چاغی بازار سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مرکزی مقام پر پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، تاجر برادری، نوجوانوں اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد، اور ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کے جوش و جذبے سے فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک کریمداد محمد حسنی اور آغا سید مراد شاہ بخاری نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے اور قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیرہنماؤں نے مزید کہا کہ عوام کا جذبہ، حب الوطنی، اور سپاہ کے ساتھ یکجہتی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ، متحد اور غیرت مند قوم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر مشکل گھڑی میں عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ملک کے دفاع و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 2 ارکان ہلاک
- ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
- وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا، البانیہ میں پانچ روز سے ہنگامے، 167 افراد گرفتار
- مودی دور میں منی پور بدستور بدامنی کا شکار، امن و امان تاحال خواب
- افغانستان میں مزاحمتی کارروائیاں تیز،مختلف حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک
- امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
- ’ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو ردعمل مختلف ہوگا‘، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ
- بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بےقابو ٹرک نے 13 افراد کی جان لے لی
- نیتن یاہو حکومت کو امریکی تنقید سے بچانے کے لیے سفارتی رپورٹس میں تبدیلیاں، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
- سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

