ماسٹر مسعود احمد آخوندانی کا بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) سے استعفٰی

کرخ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) تحصیل کرخ کے ڈپٹی آرگنائزر ماسٹر مسعود احمد آخوندانی نے اپنے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پارٹی عہدے سے الگ ہو رہے ہیں۔
ماسٹر مسعود احمد آخوندانی کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد طے کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں