بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے پنجگور بارڈر،ایئرپورٹ بندش مسئلے پر اہم اجلاس 18اکتوبر کوطلب

پنجگور (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے پنجگور بارڈر اور ایئرپورٹ کی بندش کے مسئلے پر ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس 18 اکتوبر بروز ہفتہ شام پانچ بجے خدابادان میں راجی راہشون میر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔پارٹی کے مرکزی و ضلعی قیادت نے بی این پی عوامی کے تمام رہنماؤں، یونٹ سیکرٹریوں، ڈپٹی سیکرٹریوں، جنرل سیکرٹریوں اور کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں پنجگور بارڈر اور ایئرپورٹ کی بندش کے عوامی مسائل پر تفصیلی غور و فکر کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب اور اعلان کیا جائے گا اجلاس میں نہ صرف صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا بلکہ عوامی رائے کی روشنی میں عملی اقدامات کا بھی اعلان متوقع ہے پارٹی رہنماؤں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ اجتماعی طور پر اس اہم مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کا نیا باب شروع کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں