صوابی(این این آئی)ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کے زیر صدارت عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی و امن و امان کے حوالے س اجلاس ہوا۔جس میں سرکل ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ٹریفک ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کی حفاظت، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگرانی، اور وہاں سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ مویشی منڈیوں کی مناسب جگہ، پارکنگز اور پولیس ناکہ بندی کے انتظامات پر زور دیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے مثر پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ عید کے دنوں میں رش کے پیش نظر سیاحتی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر خان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع صوابی میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے انسداد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی ڈیوٹی کو پوری ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دیا جائے اور ہر تھانے کی سطح پر عوام سے قریبی روابط رکھتے ہوئے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے اورعوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔صوابی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمہ وقت مستعد ہے اور عوام کے ساتھ مل کر پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے،

