لاہور (این این آئی) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ، بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور کا اچانک دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ صوبے بھر میں سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا زمینی جائزہ لینے کے سلسلے کی ایک کڑی تھا۔دورے کے دوران چیئرپرسن نے ایمرجنسی، خواتین وارڈ، پیڈیاٹرک، نرسری، ٹراما اور کارڈیک وارڈز سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں، لواحقین اور ڈیوٹی پر موجود عملے سے براہِ راست گفتگو کی اور ان سے علاج، صفائی، اور سہولیات سے متعلق آراء حاصل کیں۔دورے کے دوران مجموعی انتظامی و طبی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی۔ میڈیکل آفیسر کے دفتر میں بدبو، ایمرجنسی وارڈ میں گندی بستر کی چادریں، خواتین وارڈ میں پردوں کی عدم دستیابی، اور نرسری وارڈ کی ابتر حالت نمایاں مسائل کے طور پر سامنے آئیں۔ خواتین ایمرجنسی وارڈ میں رات کے اوقات میں ویمن میڈیکل آفیسر کی غیر موجودگی اور عملے کی عدم حاضری پر بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ سکیورٹی گارڈز کی تین ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئیں، جبکہ ہسپتال میں صرف دو میڈیکل اسپیشلسٹس اور ایک گائناکالوجسٹ دستیاب تھیں۔ نچلے عملے کے غیر مناسب رویے اور مریضوں کو ہسپتال سے باہر سے ادویات خریدنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔بچوں کے وارڈ میں شدید رش اور ناکافی وینٹیلیشن کے باعث گھٹن کا ماحول تھا۔ نرسری وارڈ کی حالت نہایت ابتر تھی جہاں خواتین فرش پر بیٹھ کر بچوں کو دودھ پلا رہی تھیں۔ نہ مناسب جگہ تھی، نہ پردے، اور نہ ہی صفائی کا معیاری انتظام۔ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا۔ ہیضے کے مریض کو ٹراما وارڈ میں داخل کرنے جیسے غیر پیشہ ورانہ معاملات بھی نوٹ کیے گئے۔ بحالی (Rehabilitation) کے کام نامکمل پائے گئے، جبکہ کارڈیک وارڈ میں مشینری کی خرابی، ناکافی عملہ، اور آلات کے ناقص ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ ڈیفبریلیٹر، سکشن مشینز اور آکسیجن پوائنٹس کے ناکارہ ہونے پر چیئرپرسن نے شدید اظہارِ افسوس کیا۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام خامیوں کا فوری ازالہ کیا جائے، ہسپتال کے انتظامی نظام کو بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کارڈیالوجسٹ کے شام اور رات کے اوقات میں باقاعدہ وزٹ کو یقینی بنانے، صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ عملے کی حاضری، رویے اور کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جائے۔ مریضوں کے لیے شکایت سیل کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کی شکایات پر بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔چیئرپرسن بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کے مطابق صوبے بھر کے ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سطح پر غفلت یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آخر میں بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات اور سروس ڈیلیوری کے نظام میں بہتری کیلئے حکومتِ پنجاب دن رات کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو ایک فعال، شفاف اور باعزت صحت کا نظام فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- کچھی،ڈھاڈرکے قریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا
- اسپیکر بلوچستان اسمبلی کپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی اپنے بیٹے کی وفات پر کوئٹہ میں فاتحہ لیں گے
- معیاری اور مؤثر درسی کتب کی تیاری تعلیمی نظام کی بہتری میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے،سیکرٹری ثانوی تعلیم لعل جان جعفر
- صحت مند، خوشحال بلوچستان ہمارا خواب،تعبیر کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ
- وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،حاجی خان محمد بڑیچ
- بلوچستان کے لوگ ملک کی معاشی اور کاروباری ترقی کے ضامن ہیں، سینیٹرمولانا عبدالواسع
- وزیراعلیٰ سندھ سے سینیٹر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں وفد کی ملاقات
- صوبائی حکومت نے اخوت کے ذریعے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا ،مالی معاونت کے اقدامات کے لیے 6 ارب کی رقم بھی مختص کی گئی ہے، سیکرٹری خزانہ بلوچستان
- بلوچستان،کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- تعمیراتی پیکیج‘ لائیو سٹاک اور ہڑتال

