تربت یونیورسٹی کے ڈاکٹر یاسین دشتی نے بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کی نمائندگی کی

تربت:(رہبر نمائندہ)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یاسین دشتی نے یکم تا چار جون 2025 کو نیپال کے شہرکھٹمنڈو میں منعقدہ بین الاقوامی AAS-in-Asia کانفرنس میں شرکت کرکے تربت یونیورسٹی کی نمائندگی کی۔ اس کانفرنس کا انعقاد ایسوسی ایشن فار ایشین اسٹڈیز (AAS) نے سوشل سائنس باھا(SSB) کے اشتراک سے کیا تھا: “Reframing Global Asias: Margins, Modernities, and Mobilities”۔کے مرکزی موضوع پرمنعقدہ اس علمی و تحقیقی کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممتاز اسکالرز اور محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران ڈاکٹر محمد یاسین نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان “بلوچستان میں جاگیرداروں کا دوہرا سیاسی کردار اور صحت کے شعبے کی فنڈنگ پر اس کے اثر” پیش کیا، جسے علمی حلقوں نے بے حد سراہا اور بھرپور انداز میں پذیرائی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں