کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سائٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سائٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے عہدیدارن نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا استقبال کیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی اورملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کا اثاثہ ہیں، پیپلز پارٹی بزنس فرینڈلی پالیسی بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نیخصوصی طور پر صنعت کاروں کیساتھ میٹنگز کی ہیں۔سیاسی جماعتیں اچھے کام کی تشہیر چاہتی ہیں، کراچی کیلییمیگا پراجیکٹس زیر غور ہیں۔کراچی دنیا کیکئی ممالک سے بڑا ہے، پنجاب خیبرپختونخواہ بلوچستان بھی ہمارے صوبے ہیں وہاں سے بھی لوگ روزگار کے لیے سندھ آتیہیں،ہماریصوبے میں مواقع موجود ہیں، کمی کوتاہی ہوئی تو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کی سب سیبہترین سہولیات کراچی میں ہیں،سندھ کی صحت عامہ کی سہولیات دیگر صوبوں سیبہتر اور مفت ہیں۔، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کیہیوی ٹریفک کا حل نادرن بائی پاس ہے،سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ ہے، دیہی اضلاع میں کراچی سے زیادہ لوڈشیڈنگ ہے، حیسکو سیپکو کیالیکٹرک اجتماعی سزا دیتی ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سندھ کیایشوز پر جذباتی ہوجاتیہیں، وزیراعلی مراد علی شاہ سندھ کیایشوز پر زیروٹالرنس کرتے ہوئے وفاق سیدوٹوک بات کرتے ہیں،وزیراعلی سندھ سب سیزیادہ سندھ کیمسائل پر وفاق سیبات کرتے ہیں۔ سیلاب کیدوران سندھ میں اکیس لاکھ گھر تباہ ہوئے، سیلاب متاثرین کیساڑھیآٹھ لاکھ گھر بن چکیہیں۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سائٹ ایریا کیروٹس پر بسیں چلانیکا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹس میں تجاوزات سمیت کئی مسائل آئے،صوبیسے باہر کی رجسٹرڈ ہیوی گاڑیوں کیلیے میکنزم بنادیا ہے، باہر کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو یہاں رجسٹرڈ کرانا ہوگا،1500ہیوی گاڑیوں کو ضبط کیاہیجو فٹنس کیقابل نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا کلچر ختم کرنا ہوگا، دھرنا کلچر سیملک کی عوام کو نقصان پہنچتا ہیآئینی طریقہ کار کیتحت احتجاج کا حق ہے لیکن سڑک بند کرنیکا اختیار نہیں۔

