نوشہرہ (این این آئی) نظامپور تار خیل روڈ پر کم سن محنت کش محنت مزدوری کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے راستے میں بیٹھے ہوئے مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا سر میں گولی لگنے سے قومہ میں چلا گیا۔واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ نظامپور تار خیل کا رہائشی کمسن محنت کش تواب ولد آج محمد عمر تقریباً 14سال جو کہ گرد و نواح کے علاقوں میں ٹافیاں اور بسکٹ وغیرہ بھیج کر اپنے لئے رزق حلال کماتا ہے گذشتہ رات حسب معمول محنت مزدوری کے بعد اپنے گھر واپس جارہا تھا کہ راستے میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائر کردی جس سے کمسن محنت کش تواب ولد آج محمد شدید زخمی ہوگیا جیسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے نوشہرہ کے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا لیکن کمسن محنت کش کے سر میں گولی لکنے سے وہ قومہ میں چلا گیا جس کی بنیاد پر ان کو پشاور ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا کمسن محنت کش کے سر میں گولی لگنے سے ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور زیر علاج ہے نظامپور میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور نظامپور تارخیل روڈ کو احتجاجاً کئی گھنٹے بند رکھا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ تھانہ نظامپور کے حدودِ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے کسی کی جان و مال محفوظ نہیں لاقانونیت عروج پر پہنچ گئی ہے علاقہ یاغستان کی سی سما پیش کر رہی ہے مظاہرین نے اعلیٰ پولیس حکام سے کمسن محنت کش کو گولی مارنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

