کوئٹہ (این این آئی)ڈیرہ اللہ یار میں زیر تعمیر ہسپتال میں دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ اللہ یار میں زیر تعمیرہسپتال کی عمارت میں زیر زمین نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلئے پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک کلو مواد استعمال کیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔

