نیشنل پارٹی حب میں تنظیمی امور اور قیادت کی جدوجہد پر خصوصی اجلاس منعقد

حب (نمائندہ رھبر) نیشنل پارٹی تحصیل حب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فہد جلبانی نے نیشنل پارٹی تحصیل حب کے صدر عابد ملازئی، سابق صوبائی ورکنگ کمیٹی کے سرگرم رکن اسد غنی رند اور تحصیل حب کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ مینگل کو ایک خصوصی ٹی پارٹی میں مدعو کیا، جہاں باہمی مشاورت اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر فہد جلبانی نے تحصیل صدر اور ضلعی صدر عبدالغنی رند کی طویل سیاسی جدوجہد، عوامی خدمت کے مثالی جذبے اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے ان کی انتھک محنت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حالیہ کامیاب ورکرز کانفرنس کے باوقار انعقاد پر پوری قیادت کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا بڑھتا ہوا اعتماد، فعال کارکنان کی محنت اور قیادت کی بصیرت کا ثمر ہے۔
مزید اس عزم اظہار کیا کہ نیشنل پارٹی کی فکری بنیادوں کو مضبوط بنانے، عوامی مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں