روزگاری،دہشت گردی مسائل حکومت کیلئے اصل چیلنج ہیں،رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(این ا ین آئی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کریگی بے روزگاری اور دہشت گردی یہ مسائل حکومت کیلئے اصل چیلنج ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اب عالمی دنیا میں پاکستان کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق سر کرنے کے بعد دنیا میں پاکستانیوں کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے اسی لیے بھارت سیخ پاہ ہے اور اسکی کوشش ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پیدا کی جائے تاکہ دنیا پاکستان میں دہشتگردی سے خوفزدہ ہوکر یہاں پر سرمایہ کاری سے بھاگ جائے اور اجکل بھارت افغان رجیم کے ساتھ ملکر ملک میں دہشتگردی کرا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوگی اور تمام ادارے مضبوط ہونگے ہم ملک کے بہتر مستقبل میں 28 ویں ترمیم بھی جلد اسمبلی میں پیش کرسکتے ہیں ہمارے پاس اسوقت دو تہائی اکثریت سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہم 73 کے آئین کو اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں جتنی باقی پارٹیاں دیتے ہیں لیکن ملک کے مفاد میں اسمیں بعض ترامیم اگر اسمبلی کرتی ہے تو اسے آئین شکنی سے تعبیر کرنا غلط ہے ملک میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپوزیشن کا جاری احتجاج کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی عوام اسے کو پذیرائی دے رہے ہیں یہ احتجاج صرف کے پی کے تک محدود رہے گا ملک میں سیاسی انتشار اور سیاسی عدم استحکام کی کوئی گنجائش نہیں ہے ملک اس وقت معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا حکومت پانچ سال پوری کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں