کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ نے ناصر آباد کی معروف شخصیت میجر (ر) غلام کی اہلیہ منصور مہر کی والدہ ماجدہ اور نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما انور اسلم کی پھوپھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں میر حمل بلوچ نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

